Business

تیسری قسط یوپی ایس کے بارے میں

یو پی ایس ۔ انورٹر عرف حاضر میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم لوگوں کو اس کے بارے میں نہیں پتا کہ کون سا یو پی ایس استعمال کریں۔ پاکستان جیسے ملک میں 3 قسم کے یوپی ایس استعمال ہو رہے ہیں۔

1۔ تو وہ ہے۔ جو لوکل بنا ہوتا ہے۔ 

2۔ دوسرا مایئکرو کٹ والا جسے ہم سکیور ووے کہتے ہیں۔

3۔ اور تیسرا پیور سائن ووے۔ 

سائنس کا ایک بنیادی سا اصول ہے۔ کہ جو ان پٹ کرو گے وہی آوٹ پٹ ملے گئی۔ 

 

یہ جو لوکل قسم کے یوپی ایس ہوتے ہیں یہ آپ کو 12000 سے 15000 میں 1 کے وی اے کا ملے گا۔ لیکن حقیقت میں یہ صرف 650 واٹ کا ہوتا ہے۔ یہ آپ کے پنکھوں کے بیرنگ خراب کر دیتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی بٹیریاں خراب کردیتا ہے۔ کیونکہ اس کے کرنٹ میں بہت زیادہ ارتعاش ہوتا ہے۔ اس میں کوئی مستعند چیز بھی نہیں لگی ہوتی جو آپ کی بیٹری کو زیادہ چارج ہونے سے روکے۔ اس سے آپ صرف 2-3 پنکھے چلا سکتے ہیں۔ اور بیٹری کی زندگی بھی یہ کم کردیتا ہے۔ کیونکہ یہ بیٹری بچاری کو باربار ابالے دے کر مار دیتا ہے۔ اور اس میں بریکر بھی بہت گھٹیا استعمال کیے جاتے ہیں ۔ جو کہ شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کا باعث بنتے ہیں۔ 

سکور ووے یو پی ایس کا آپ کو فائدہ یہ ہے ۔ کہ آپ کے پنکھے خراب نہیں ہوں گئے اور موبائل چارگنگ کے دوران آپ کے بیٹری کو کم نقصان ہوگا۔ لیکن جیسا کے آپ جانتے ہیں لوڈشیڈنگ کتنی شدید ہوتی ہے۔ اور بجلی کے ولٹ کم زیادہ ہوتے رہتے ہیں تو آپ کو اس کی حفاظت کے لیے 1 عدد Stablizerاس کے ساتھ لگانا ہوگا ۔ جو اس کی حفاظت کرے۔ مزید براں اگر یہ خراب ہو جائے تو کم ازکم 3 دن تا 1 ہفتہ اس کو ٹھیک ہونے میں لگ جائے گا۔ 

 

تیسرے اور آخری نمبر پر پیور سائن ووے آتا ہے۔ اس کی ‍قیمت 750 ووٹ ماڈل کی تقربیا 24000 ہزار روپے ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے۔ کہ آپ کو جیسے بجلی آرہی ہے۔ ویسے ہی آگے سپلائی آئے گئی۔ میرا کہنے کا مطلب ہے۔ بجلی جائے یا آئے آپ کو احساس تک نہیں ہوگا۔ کیونکہ آپ کے پنکھے ویسے ہی چلتے رہیں گے۔ اور آپ کے انرجی سیور کی روشنی میں بھی تبدیلی نہیں آئے گا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ یہ فالتو بجلی بھی نہیں استعمال کرے گا آپ کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ تقریبا 25 ٪ تک بجلی کم استعمال کرتا ہے۔ لوکل یوپی ایس کے مقابلے میں۔ 

آپ اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ بھی کسی خوف و خطر کے اس پر چارج کر سکتے ہیں۔ اس میں Stablizerموجود ہوتا ہے۔ جو کے خودی بجلی کم زیادہ ہونے کی صورت میں آپ کو پوری بجلی مہیا کرتاہے۔ 

پیور سائن ووے کے نقصانات 

اگر خراب ہوجائے تو کم ازکم 15 تا 30 دن لگ جاتے ہیں ۔ 

بیٹری چارج کرنے کا ٹائم 6 گھنٹے ہے۔ جو کہ کم یا زیادہ نہیں ہوسکتا۔ 

 

 

1 Comment

1 Comment

  1. تعمیرات یو پی اس

    December 6, 2015 at 4:06 am

    Howdy just wanted to give you a quick heads up.
    The words in your article seem to be running off the screen in Firefox.

    I’m not sure if this is a format issue or something to do with browser compatibility
    but I figured I’d post to let you know. The layout look great though!
    Hope you get the problem fixed soon. Kudos

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top